نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت بے گھروں کو گھر دینے کا خواب ضرور پورا ہوگا، مومنہ وحید

بدھ اکتوبر 13:22

نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت بے گھروں کو گھر دینے کا خواب ضرور پورا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، چین نے وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان کے اقتصادی زونز میں چار سال کی مدت میں5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی رضامندی ظاہر کی ہے، پاکستان کے معاشی حالات تیزی سے بہتر ہورہے ہیں، اب صنعت کار حکومت پر گہرا اعتماد کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت اوکاڑہ میں قرعہ اندازی مکمل ہو نے جا رہی ہے اور لودھراں میں مکمل ہوچکی ہے، بے گھروں کو گھر دینے کا خواب ضرور پورا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو دستاویزی جدید نظام کی طرف لے جا رہے ہیں اور ریجنل آر ٹی ایم ایس کے نام سے ایک ایسا سنٹر تشکیل دیا گیا ہے جس کے ذریعے جعلی دستاویزات اور جعلی ٹرانزیکشنز کی روک تھام ہوگی اور پاکستان کی معیشت بلیک سے نکل کر سفید معیشت کی جانب بڑھے گی۔