بالائی پنجاب اسلام آباد ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات

بدھ 23 اکتوبر 2019 13:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد،گلگت بلتستا ن اور کشمیر میں مطلع ابرآلود رہے گا، بلند پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بدستور موسم خشک اور سرد رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد میں موسم سرد رہا۔ بدھ کی صبح صوبائی دارالحکومت لاہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 19 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 17 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب 82 فیصد رہا۔