”سرفراز کو کپتانی سے کیوں نکالا“سندھ اسمبلی میں قرارداد متفقہ طورپرمنظور

قرارداد کے ذریعے سرفرازکوبحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں:محمد حسین

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 23 اکتوبر 2019 12:48

”سرفراز کو کپتانی سے کیوں نکالا“سندھ اسمبلی میں قرارداد متفقہ طورپرمنظور
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اکتوبر2019ء) ”سرفراز کو کپتانی سے کیوں نکالا“،کراچی سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹانے کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کوقومی ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا معاملہ ایوان تک جا پہنچا۔ قانون ساز ادارے میں بھی سرفراز احمد کے حق میں آوازیں اٹھنے لگیں۔

معمولی باتوں پر جھگڑنے والے سیاستدان تمام تلخیاں اور اختلافات بھلا کر سرفراز احمدکے معاملے پر یک زبان ہوگئے۔

(جاری ہے)

سپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی زیر صدارت ہونےوالے اجلاس میں ایم کیوایم کے رکن محمد حسین نے سرفراز احمد کو قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کےخلاف قرار داد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔قرار داد میں سرفراز احمد کو کپتان بنانے کے ساتھ ساتھ سندھ کے لیے کرکٹ میں کوٹا مقرر کرکے 6 کھلاڑی شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز کوہٹانے کے فیصلے سے مزید مایوسی پیدا ہوئی۔