اداکار اچھی خان ،حیدر سلطان اور سدرہ نور نے نئی آنے والی فلم ’’کنڈی نہ کھڑکا ‘‘کی شوٹنگ میں حصہ لیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 13:51

اداکار اچھی خان ،حیدر سلطان اور سدرہ نور نے نئی آنے والی فلم ’’کنڈی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سینئراداکار اچھی خان ،حیدر سلطان اور سدرہ نور نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’کنڈی نہ کھڑکا ‘‘کی شوٹنگ میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اچھی خان ،حیدر سلطان اور سدرہ نور نے مقامی جنگل میں اپنی نئی پنجابی فلم ’’کنڈی نہ کھڑکا ‘‘کی شوٹنگ میں حصہ لیا ۔ مسلسل چھ گھنٹے تک فلم کی شوٹنگ کا سلسلہ جاری رہا اس دوران حیدر سلطان اوراچھی خان کے مختلف سین عکس بند کئے گئے ۔ توقع ہے کہ یہ فلم اگلے سال ریلیز کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :