مذاکرات کا اگلا دور چین میں ہوگا، طالبان ترجمان

آئندہ ہفتے ہونے والی اس ملاقات میں سرکردہ افغان دھڑوں اور شخصیات کو بھی مدعو کیا گیاہے،ذرائع

بدھ 23 اکتوبر 2019 14:06

مذاکرات کا اگلا دور چین میں ہوگا، طالبان ترجمان
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ بندی کے سیاسی حل سے متعلق بات چیت کا اگلا دور چین میں ہوگا۔میڈیارپوٹس کے مطابق طلاعات ہیں کہ آئندہ ہفتے ہونے والی اس ملاقات میں سرکردہ افغان دھڑوں اور شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ چین پہلے بھی طالبان اور افغان شخصیات کے درمیان بات چیت کی میزبانی کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

اس بات چیت کا اہتمام ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب افغانستان کے لیے امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد بھی اس ہفتے یورپ، نیٹو اور اقوام متحدہ کے اتحادی ملکوں سے مشاورت کے دورے پر ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، زلمے خلیل زاد روس اور چین کے نمائندوں سے بھی مشاورت کریں گے۔ امریکا اور طالبان کے درمیان امن بات چیت کا سلسلہ ستمبر میں معطل ہو گیا تھا۔ امریکی صدر نے اس کی وجہ طالبان کی طرف سے جاری قتل و غارت گری کو قرار دیا تھا۔