چلی میں پرتشدد مظاہروں کے بعدحکومتی اصلاحات کا اعلان

صدر کاپینشن بڑھانے، دوائیوں کی قیمتیں کم کرنے اور امیر طبقے پر مزید ٹیکس لگانے کا اعلان

بدھ 23 اکتوبر 2019 14:06

چلی میں پرتشدد مظاہروں کے بعدحکومتی اصلاحات کا اعلان
سان تیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) لاطینی امریکا کے ملک چِلی میں حکومت نے کئی روز سے جاری مظاہروں کے بعد ملک کے غریب طبقے کے لیے معاشی اصلاحات کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارلحکومت سانتیاگو میں صدارتی محل سے اپنے خطاب میں صدر سیباستیان پِنییرا نے پینشن بڑھانے، دوائیوں کی قیمتیں کم کرنے اور امیر طبقے پر مزید ٹیکس لگانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات عوام کے جائز مطالبات پورے کرنے کی کوشش ہیں۔ چلی میں گزشتہ پانچ روز کے پر تشدد مظاہروں اور ہنگاموں میں کم از کم پندرہ لوگ مارے جا چکے ہیں اور حکومت مخالف حلقوں نے عام ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :