ٹرمپ نے سیاسی مقصد کے لیے یوکرائن پر دبائو ڈالا، امریکی سفارتکار

امریکی صدر نے دبائو کو کو یوکرائن کے لیے امریکی فوجی امداد سے مشروط کیا تھا،ولیم ٹیلر

بدھ 23 اکتوبر 2019 14:06

ٹرمپ نے سیاسی مقصد کے لیے یوکرائن پر دبائو ڈالا، امریکی سفارتکار
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) امریکا کے ایک سینیئر سفارتکار نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق کانگریس کی ایک کمیٹی میں بیان دیا ہے کہ امریکی صدر نے یوکرائن کی حکومت پر اپنے سیاسی مخالفین کے حوالے سے دبا ئوڈالا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرائن میں تعینات سابق امریکی سفارت کار ولیم ٹیلر نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے یوکرائن کی حکومت پر اپنے سیاسی حریف ڈیموکریٹ پارٹی کے جو بائیڈن کے صاحبزادے کے کاروباری معاملات کی تحقیقات کے لیے دبا ئوڈالا تھا اور اس کام کو یوکرائن کے لیے امریکی فوجی امداد سے مشروط کیا تھا۔ صدر ٹرمپ کے مخالفین کے مطابق ولیم ٹیلر کا یہ بیان امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں اہم ثابت ہو سکتا ہے۔