نوازشریف کو خون دینے کوئی رشتہ دار یا کارکن نہ آیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کو نجی کالج کے چار طالب علموں نے خون دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 23 اکتوبر 2019 13:05

نوازشریف کو خون دینے کوئی رشتہ دار یا کارکن نہ آیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اکتوبر 2019ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو گذشتہ روز خون کی ضرورت ہونے کے باوجود کسی بھی قریبی رشتہ دار یا کارکن نے خون نہیں دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔نواز شریف کی پلیٹ لٹس کے حوالے سے حالت تسلی بخش نہیں تھی۔گذشتہ روز انہیں پلیٹ لٹس کے دو میگا کٹس لگائی گئی جس کے بعد ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد زیادہ ہو گئی۔

نواز شریف کو گذشتہ روز خون کی اشد ضرورت تھی۔ نواز شریف کو ایک نجی کالج کے چار طالب علموں نے خون دیا۔18سالہ لڑکوں کے تازہ خون سے سفید سیلز لیے گئے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے خون دینے کی درخواست کی تھی اور ان کا نمونہ بھی لیا گیا تھا تاہم بیمار ہونے کی وجہ سے خون نہیں لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں شریف برادران کا خون او پازیٹیو تھا۔

یا یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نواز شریف کے کارکنان ویسے تو " میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار" کے نعرے لگاتے ہیں تاہم جب نواز شریف کو اپنے کارکنان کی ضرورت پڑی تو کوئی بھی خون دینے نہ پہنچا۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف کو28اکتوبرتک سروسزہسپتال میں زیر علاج رکھے جانے کاامکان ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے نواز شریف کے علاج معالجہ پر معمور ڈاکٹرز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا ہے ۔

نواز شریف کے لئے تین شفٹوں میں 21 ڈاکٹرز پر مشتمل ڈاکٹر زڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ حتمی روسٹرنہیں ہے مریض کی صحت کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کے حوالے سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب احتساب عدالت نے مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کی درخوست مسترد کر دی ہے۔