فیڈمک نے ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں ترقیاتی کاموں کے لیے ڈھائی ارب روپے کے فنڈز مختص کر دیئے

بدھ 23 اکتوبر 2019 14:14

فیڈمک نے ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں ترقیاتی کاموں کے لیے ڈھائی ارب روپے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) فیڈمک نے ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں ترقیاتی کاموں کے لیے ڈھائی ارب روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔ علاوہ ازیں فیڈمک کے اکنامک زونز تک آسان رسائی کے لئے ساہیانوالا سے چنیوٹ روڈ تک فیصل آباد ایکسپریس کی طرز پر سڑک تعمیر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلے چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق کی زیر صدارت ہونے والی بورڈ میٹنگ میں کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر ایم تھری انڈسٹریل سٹی کے لئے 40 میگا واٹ کے دو نئے گرڈ اسٹیشن قائم کرنے اور سیف سٹی پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ میٹنگ میں سی پیک کے تحت بننے والے ترجیحی اکنامک زون "علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی" کی ڈویلپمنٹ سے متعلق پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس اکنامک زون میں ابتدائی طور پر 20 میگا واٹ کا گرڈ اسٹیشن قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ حکومت کی طرف سے غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو پیش کردہ بے مثال پرکشش مراعاتی پیکیج نئی ملازمتوں، سرمایہ کاری کے فروغ اور نئے صنعتی یونٹوں کے قیام کی بنیاد بنے گا۔ کسٹمرز کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی اور ون ونڈو آپریشن کے ذریعہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کا حل فیڈمک کا طرہ امتیاز ہے۔ ایم تھری موٹر وے کی تکمیل سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔انہوں نے حکومت کی جانب سے کاروباری آسانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے دی گئی سہولیات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ پالیسیوں میں تسلسل معاشی استحکام کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :