وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کاشہید سیف الرحمٰن ہسپتال کے تعمیراتی کام پر اظہار اطمینان

بدھ 23 اکتوبر 2019 14:21

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کاشہید سیف الرحمٰن ہسپتال کے تعمیراتی کام پر ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے پنجاب حکومت کے تعاون سے تعمیر کئے جانے والے شہید سیف الرحمٰن ہسپتال کے تعمیراتی کام معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ تعمیرات کی جانب سے انہیں ہسپتال کے تعمیراتی کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے شہید سیف الرحمٰن ہسپتال کے کام کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات کو دسمبر تک ہسپتال کا تعمیراتی کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :