پمپ ہائوس منصوبے سے زمیندارطبقے کی معاشی ترقی ہوگی،محمودخان

بدھ 23 اکتوبر 2019 14:23

پمپ ہائوس منصوبے سے زمیندارطبقے کی معاشی ترقی ہوگی،محمودخان
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان اور گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے بدھ کے روز ضلع خیبرایجنسی کادورہ کیا۔جہاں پرانہوںنے پمپ ہائوس جمرودسے نوشہرہ تک کینال منصوبے کی تعمیرکاافتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منصوبے سے زمیندارطبقے کوبہت فائدہ ہوگاجس سے زمیندارطبقے کی معاشی ترقی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ قبائلی اضلاع کواین ایف سی ایوارڈکاتین فیصددینگے۔انہوںنے کہاکہ مولانافضل الرحمن سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے اگرمذاکرات ناکام ہوئے توان کواسلام آبادجانے نہیں دیاجائیگا۔