صوبے میں ڈینگی کے مزید41کیسز رپورٹ‘ تعداد 5ہزار980ہوگئی

بدھ 23 اکتوبر 2019 14:23

صوبے میں ڈینگی کے مزید41کیسز رپورٹ‘ تعداد 5ہزار980ہوگئی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) خیبرپختونخوا میں 24گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کے 41نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں‘ جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5ہزار 980ہوگئی ہے‘ ڈینگی رسپانس سیل کی بدھ کے روز رپورٹ کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں میں پشاور میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ41نئے مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے جس کے بعد پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2ہزار 388ہوگئی۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں‘اس کے ساتھ ساتھ ان تمام علاقوں میں جہاں سے ڈینگی کے مریض تعلق رکھتے ہیں یا جہاں ڈینگی مچھر کے لاروے کی موجودگی کا امکان ہے سپرے یقینی بنایاجارہاہے تاکہ ڈینگی کی افزائش کو روکاجاسکے۔