ای او بی آئی کو نقصان سے نکالا، ہمارا مقصد بنیادی پنشن کو 15ہزار روپے تک لے کر جانا ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کا او ای سی ٹاور جی نائن فورکولیز پر دینے کی تقریب سے خطاب

بدھ 23 اکتوبر 2019 14:30

ای او بی آئی کو نقصان سے نکالا، ہمارا مقصد بنیادی پنشن کو 15ہزار روپے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ ای او بی آئی کا ادارہ نقصان میں جانے سے پینشنرز کی فلاح کے منصوبے رکاوٹ کا شکار تھے، ماضی کی حکومتوں کی کرپشن اور بد انتظامی کی وجہ سے یہ ادارہ نقصان میں تھا،6 سال میں 150 کروڑ روپے تک کا نقصان برداشت کرنے کے بعد آج اس عمارت کو لیز پر دے رہے ہیں۔

اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپویشن ٹاور جی نائن فورکو ایک نجی کمپنی کو لیز پر دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بنیادی پنشن کو 15ہزار روپے تک لے کر جانا ہے۔بنیادی پنشن میں 23 فیصد اضافہ کیا، سال کے آخر تک دس ہزار روپے تک بڑھا دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوششوں سے اس ادارے کو نقصان سے نکالا گیا۔

(جاری ہے)

ای او بی آئی کی مزید پراپرٹی کو لیز پر دینے سے پینشنرز کو فائدہ پہنچے گا۔

بنیادی پنشن ہر مزدور کا بنیادی حق ہے اور اس حق کو اٴْن تک پہنچائیں گے۔تقریب میں سیکرٹری وزارت اوور سیز عامر حسن،چیئرمین ای اوبی آئی اظہر حمید،ڈائریکٹر جنرل بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایپملائمنٹ کاشف نور،چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی(پرائمکو) بریگیڈیئر طارق حسین مریدی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :