سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم نادر خان کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی

بدھ 23 اکتوبر 2019 14:33

سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم نادر خان کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کے مجرم نادر خان کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی مین تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہاکہ واقعے کے بعد مقتول نے زخمی حالت میں خود بیان دیا کہ اسے کس نے مارا،میڈیکل رپورٹ بھی اس کے حق میں ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ نچلی عدالتوں نے مان لیا اب اس میں کیا شک ہی یہ پہلے بچوں کی لڑائی تھی جس پر بعد میں قتل ہو گیا۔دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم نادر خان کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے ملزم نادر خان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔