نواز شریف کونجی کالج کے چار طالب علموں نے خون دیا'ذرائع

شہباز شریف کے خون کا بھی نمونہ ،بیمار ہونے کی وجہ سے خون نہیں لیا گیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 14:35

نواز شریف کونجی کالج کے چار طالب علموں نے خون دیا'ذرائع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائدمحمدنواز شریف کونجی کالج کے چار طالب علموں نے خون دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ 18 سالہ لڑکوں کے تازہ خون سے سفید سیلز لیے گئے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے خون دینے کی درخواست کی تھی اور ان کا نمونہ بھی لیا گیا تھا تاہم بیمار ہونے کی وجہ سے خون نہیں لیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دونوں بھائیوں کا خون او پازیٹیو ہے۔