اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی10پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار

بدھ 23 اکتوبر 2019 14:40

اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی10پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی10پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکارہوئیں ۔

(جاری ہے)

منسوخ ہونے والی پروازوں میں چائنہ ائر کی ارمچی جانے والی پرواز 6018اور انے والی پرواز 6017منسوخ،چائنہ ائر کی گوانگزو جانے والی پرواز 6038اور آنے والی پرواز 6037منسوخ ،پی آئی اے کی دہلی جانے والی پرواز 270اور آنے والی پرواز 271،پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز 583اور آنے والی پرواز 584،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 305اورپی آئی اے کی کراچی سے انے والی پرواز 316منسوخ جبکہ متعد د پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں ۔

علاوہ ازیں ٹرینوں کا شیڈول پر معمول کے اوقات پر نہ آسکا۔لاہو رریلوے اسٹیشن پر متعدد ٹرینیں بھی تاخیر کاشکارہوئیں ۔ملت ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے ،اکبر ایکسپریس 2 گھنٹے ،خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے ،پاک بزنس 2 گھنٹے ،جناح ایکسپریس، شاہ حسین ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کاشکار ہوئیں ۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا۔