24اکتوبر 1947کو غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی سربراہی میں آزاد کشمیر کی پہلی حکومت قائم کر کے باضابطہ تحریک آزادی کا آغاز ہو گیا تھا‘سردار سکندر حیات خان

اکتوبر کے بعد آزادی کی تحریک میں ہمارے اسلاف نے ڈوگرہ سامراج کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے مسلم مجاہد ین آزادی نے ہندو ڈوگرہ ظالمانہ راج کے خلاف مسلح جد وجہد کا آغاز کیا جس کے نتیجے کے طور پر ریاست کے جو علاقے آزاد ہوئے انہیں آزاد جموں و کشمیر کے نام سے بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل ہے

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:26

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) آزاد کشمیر کے سابق صدر ،سابق وزیر اعظم سالارجمہوریت سردار سکندر حیات خان نے 72ویں یوم تاسیس کے پیغام میں کہا کہ 24اکتوبر 1947کو غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی سربراہی میں آزاد کشمیر کی پہلی حکومت قائم کر کے باضابطہ تحریک آزادی کا آغاز ہو گیا تھا 24اکتوبر کے بعد آزادی کی تحریک میں ہمارے اسلاف نے ڈوگرہ سامراج کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے مسلم مجاہد ین آزادی نے ہندو ڈوگرہ ظالمانہ راج کے خلاف مسلح جد وجہد کا آغاز کیا جس کے نتیجے کے طور پر ریاست کے جو علاقے آزاد ہوئے انہیں آزاد جموں و کشمیر کے نام سے بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل ہے اور ان ہی علاقوں پر مشتمل آزاد جموں و کشمیر حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہو گی لاکھوں کشمیری عوام نے آزادی وطن اور تکمیل پاکستان کے لیے اپنی گردنیں کٹوائی بھارت کو ریاست جموں و کشمیر کے عوام کوحق خودارادیت کا پیدائشی حق دینا پڑے گا مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کے سفر میں تنہا نہیں آزاد کشمیر پاکستان کے عوام سمیت ملت اسلامیہ ان کے جائز حق کے حصول کے لیے ان کے ہم قدم رہیں گے اسلاف نے سنہری قربانیاں دے کر اپنا آج ہمارے مستقبل پر قربان کر دیا بھارت نے 27اکتوبر 1947کو کشمیر پر فوجی یلغار کر کے کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے منافی کشمیر پر قبضہ جما لیا کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف گزشتہ 72سالوں سے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ بھارت علاقے پر اپنا ناجائز قبضہ بر قرار رکھنے کے لیے نہتے کشمیریوں کو بد ترین مظالم نشانہ بنا رہا ہے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے یو م تاسیس کے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عمل کے لیے سنجیدہ کوشش کرے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو یقینی بنائے کشمیر کے مسئلہ کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا ء میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے پچھلی سات دھائیوں سے ہندئو جنتا نے صدیوں سے پکارا جانے والا خطہ کشمیر جنت نظیر کے با سیوںکے لیے جہنم زار بنا رکھا ہے کشمیر میں آزادی کی آواز اب چار دانگ عالم میں پو ری شدت کے ساتھ گونج رہی ہے آرٹیکل370اور35Aکی منسوخی،لاک ڈان بھارت کاظالمانہ اقدام ہے جس کوکشمیری کبھی بھی قبول نہیںکرینگے۔

(جاری ہے)

اب بھارت میں آزادی کشمیر کی صدائے حق کو دبایا نہیں جا سکے گا آج کشمیرکی آزادی کا نعرہ پورے بھارت میں بر اجمان مقتدرین کی راتوں کی نیندیں حرام کئے ہوئے ہے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے اپنے پیغام میں عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ عالمی طاقتیں اور اقوام متحدہ سنجیدگی سے اس مسئلے کی طرف توجہ دیں اور مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نکال کر جنوبی ایشیاء کی خوشحالی اور ترقی کا ضامن بنے لہذا عالمی ٹھکیداروں کو چاہیے کہ خطے کے پر امن اور پائیدار حل کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کریں تا کہ خطہ میں امن کا قیام ممکن ہو سکے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے کہا کہ آزادی کا تحفظ اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی ہمارا جز ایمان ہے 24اکتوبرکشمیر کے عوام کی آزادی کی جد و جہد کی تاریخ کا سنہری دن ہے جس کو فرا موش نہیں کر سکتے آزاد کشمیر کو حقیقی بیس کیمپ بنا کر نہ صرف کشمیرکی آزادی میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے بلکہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے خوابوں کے مطابق تکمیل پاکستان کا ادھوراخواب پورا کریں گے دنیا بھر میں چلنے والی آزادی کی تحریکوں میں آزادی کے متوالوں کی قربانیوں کی وجہ سے وہ آزادی حاصل کر رہے ہیں تو کشمیر کے بہادر عوام کو آزادی کے حق سے دنیا کی کوئی طاقت محروم نہیں رکھ سکتی سابق صدر ،سابق وزیر اعظم سالارجمہوریت سردار سکندر حیات خان نے شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے متوالوں بالخصوص نوجوانوں نے آزادی کا جھنڈا اپنے ہاتھ میں رکھ بھارت کو مقبوضہ کشمیر چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے بھارت کے مظالم کو دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے بھارت کشمیر کو اپنے ہاتھ سے نکلتے دیکھ کر بچوں ،بوڑھوں ،عورتوں کو انتقام کا نشانہ بنا کر شہید کر رہا ہے کشمیر جنت نظیر تھا بھارت نے اندھیر نگری اور ریاستی دہشت گردی کر کے جہنم بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کے پائوں اکھڑ چکے ہیں کشمیرہو یا فلسطین جہاں آزادی کے متوالوں کا لہو گرتا ہے وہ نگری ضرور آزاد ہو کر رہتی ہے مقبوضہ کشمیر میں جنرل الیکشن ہوں یا بلدیاتی الیکشن کشمیر کے غیور عوا م نے بھارتی انتخابات کے ڈھونگ کو ہمیشہ جوتے کی نوک پر لیا ہے سابق صدر ،سابق وزیر اعظم سالارجمہوریت سردار سکندر حیات خان نے بیرون ملک مقیم کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ عالمی طاقتوں کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے آگاہ کر کے بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی براردر ی کے سامنے بے نقاب کریں ۔