غریب عوام کو لوٹنے والی مافیا کے اختتام کا وقت قریب ہے، جسٹس جاوید اقبال

کسی کے لیے رعایت نہیں ہے، نیب کو ڈوبی ہوئی رقم واپس کرانی ہے، اب بھی وقت ہے مافیا عوام کی لوٹی ہوئی رقم واپس کر دے، تقریب سے خطاب

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:30

غریب عوام کو لوٹنے والی مافیا کے اختتام کا وقت قریب ہے، جسٹس جاوید اقبال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائڑڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ غریب عوام کو لوٹنے والی مافیا کے اختتام کا وقت قریب ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ عوام کو لوٹنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز یا بلڈرز نیب سے نہیں بچ سکیں گے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ کسی کے لیے رعایت نہیں ہے، نیب کو ڈوبی ہوئی رقم واپس کرانی ہے، اب بھی وقت ہے مافیا عوام کی لوٹی ہوئی رقم واپس کر دے۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کو لوٹنے والے بزنس مین نہیں مافیا ہیں اور غریب عوام کو لوٹنے والی مافیا کے اختتام کا وقت قریب ہے، کسی کے ساتھ ڈیل نہیں کی، ہم نے ریت پر بھی کرپشن فری پاکستان لکھا ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ حکومت سے نیب کا کوئی سروکار نہیں ہے لیکن نیب اکیلا کچھ نہیں کر سکتا، ہمیں سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلد وہ وقت آئے گا جب پاکستان میں کرپشن نہ ہونے کے برابر ہو گی، خود احتسابی شروع کر دیں تو نیب کی ضرورت نہیں ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب میں کسی قسم کی کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کسی بھی کرپٹ آفیسر کی نیب میں جگہ نہیں ہو گی۔چیئرمین نیب نے کہا کہ 5 ہزار کا کام 5 کروڑ میں کرنیکا پوچھنا کیا سیاسی انتقام ہی انہوں نے کہا کہ اشتہار دیکھ کر یہ ضرور معلوم کریں کہ زمین کا کوئی تنازع تو نہیں، کچھ ایسی سوسائٹیز ہیں کہ رقم جمع کر کے دبئی اور دیگر ملکوں میں جا بیٹھے، ایسی سوسائٹیز تک نیب کا ہاتھ نہیں پہنچ سکا تو اللہ کا تو پہنچ سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ سمجھ کر کرپشن نہ کریں کہ ہم سیکوئی پوچھے گا نہیں بلکہ یہ ذہن میں رکھیں کہ کفن میں جیب نہیں ہوتی، سزا اور جزا کا وقت مقرر ہے، اللّٰہ ظالم کو لمبی رسی دیتا ہے مگر آخر پکڑ ہو جاتی ہے۔