چیئر مین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، علی عارف عباسی

احسان مانی کو اس فسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے، ڈائریکٹر کمرشل بابر حمید کو فوراً بورڈ سے فارغ کر دینا چاہئے،انٹرویو

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:37

چیئر مین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹوعارف علی خان عباسی نے کہا ہے کہ احسان مانی نے پاکستان کرکٹ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹو اور 1987ء ورلڈ کپ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن عارف عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ کام کرنے کے طریقوں اور پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے احسان مانی کو کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ احسان مانی اس طرح بورڈ کو چلائیں گے، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔عارف علی خان عباسی نے کہا کہ جب وہ بورڈ میں تھے، تو کراچی کی چار ٹیمیں بھی انہیں کم لگتی تھیں ،اب ان لوگوں نے چھ ٹیموں کا نظام متعارف کروا کر کرکٹرز سے روزگار چھین لیا ہے، اور لوگوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ کرکٹ چھوڑ دیں ، یہ بہت مایوس کن ہے۔

(جاری ہے)

عارف عباسی نے کہا کہ انہیں تیسرے ٹی 20میں سرفراز احمد کے آئوٹ کے بعد ٹی وی پر یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ ڈائریکٹر کمرشل ٹی وی پر ڈانس کرتے دکھائی دیئے۔انہوں نے کہا کہ احسان مانی کو اس فسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے، ڈائریکٹر کمرشل بابر حمید کو فوراً بورڈ سے فارغ کر دینا چاہئے،انہیں حیرانگی ہے کہ ڈائریکٹر کمرشل ابھی تک بورڈ میں کیا کر رہے ہیں۔