مقبوضہ کشمیر،بھارتی پولیس نے کشتواڑ میں متعددنوجوان گرفتارکرلیے

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کشتواڑ میں متعددنوجوانوں کوگرفتا کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گرفتار نوجوانوں میں حریت پسند امین بٹ عرف جہانگیری سروری کے بھائی عبدالکریم اور دانش نصیر بھی شامل ہیں جنہیں ضلع کے علاقے دچھن میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتارکیاگیا۔

ادھر ڈوڈہ ،راجوری ، رام بن ، شوپیان ، پلوامہ ، اسلام آباد ، کولگام ، گاندربل ،کپوارہ ، اور بارہمولہ اضلاع میں گزشتہ تین ہفتے سے بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے۔ دریں اثناء ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں بھارتی فوج کے ایک جونئیر کمیشنڈ آفیسر کی ایک حملے میں ہلاکت کے بعد علاقے میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی جاری ہے۔