Live Updates

بانی رہنما پیپلزپارٹی آزاد کشمیر خواجہ عبدالغنی پی پی سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:50

بانی رہنما پیپلزپارٹی آزاد کشمیر خواجہ عبدالغنی پی پی سے مستعفی ہو ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے بانی راہنما خواجہ عبدالغنی چک نے پی پی سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔خواجہ عبدالغنی پی پی سے 55سالہ رفاقت چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔خواجہ عبدالغنی نے پروقار تقریب میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔

تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری وسابق وزیر خواجہ فاروق احمد،ملک انصر سہیل،چن شاہ کاظمی،راجہ الیاس،عاطف بشیر،جہانگیر احمد مغل،زوہیب اکبر،عمر مغل،اجمل مغل،فیضان عب اسی،اشفاق عباسی،علی عباسی،زین العابدین،جاوید اعوان،بلال خان،خذیفہ خواجہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کے دوران خواجہ فاروق احمد کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل وکرم سے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں حقیقی ترقی،خوشحالی اور استحکام کے لیے غیر سیاسی فیصلے کیے لیکن ان فیصلوں کا فائدہ ملک اور قوم کو ہوا۔

مشکل وقت گزر چکا ہے اب ملک پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔قوم نے حقیقی تبدیلی کے لیے عمران خان کا بھرپور ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جمہوریت دشمن قوتیں ایک مرتبہ پھر ترقی کرتے پاکستان کے خلاف اکٹھی ہوگئی ہیں۔27اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان لک اور قوم سے کھلی دشمنی ہے۔27اکتوبرکو پوری قوم بھارت کے خلاف یوم سیاہ مناتی ہے لیکن 27اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے والے دشمن کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کے حالات انتہائی سنگین ہوچکے ہیں۔اڑھائی ماہ سے زیادہ عرصہ سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈائون ہے اور 80لاکھ عوام محصور ہیں اور اقتدار کے پجاری اسلام آباد فتح کرنے کی کوششوں میں ہیں۔قوم ایسے عناصر کو پوری قوت کے ساتھ مسترد کردے گی۔مولانا فضل الرحمن کو دھرنے کا شوق ہے تو وہ لائن آف کنٹرول پر دھرنا دیں۔

جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لیے پاکستان کے اندر سیاسی استحکام اور قومی اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے لیکن بعض سیاسی چغادری قوم کو تقسیم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ شخصیت اور سینئرراہنما خواجہ عبدالغنی چک نے کہا کہ عمران خان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ملک اور قوم کے لیے طویل جدوجہد کی اور ملک کے اندر سیاسی تبدیلی لائی،عمران خان ہی وہ شخصیت ہیں جو ملک وملت کو بحرانوں سے نکال کر عظیم اقوام کی صف میں شامل کرسکتے ہیں۔ماضی میں بر سراقتدار آنے والوں نے ملک کو لوٹا اور قوم کے وسائل ہڑپ کیے۔خواجہ عبدالغنی چک نے شایان شان تقریب کے انعقاد پر سابق وزیر خواجہ فاروق احمد اور تحریک انصاف کے کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات