گرلز سائنس کالج گھنڈی پیراں کی عمارت کے سنگ بنیاد اور کالج کے زیر اہتمام یوم تاسیس کی شاندار و پُروقار تقریبات

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) گرلز سائنس کالج گھنڈی پیراں کی عمارت کے سنگ بنیاد اور کالج کے زیر اہتمام یوم تاسیس کی شاندار و پُروقار تقریبات،وزیر تعلیم کالجز کرنل (ر)وقار احمد نور،وزیر صنعت و حرفت ترقی نسواں محترم نورین عارف،سیکرٹری تعلیم کالجز ،ظہیر الدین قریشی،ڈی پی آئی کالجز خواجہ عبدالرحمان ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز قاضی محمد ابراہیم ،پرنسپل گرلز سائنس کالج سکینہ نور حسین،ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی پٹہکہ عبداللہ خان،پروفیسرز،وکلاء ،تاجروں اور سول سوسائٹی کی شرکت۔

سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر تعلیم کالجز کرنل(ر)وقار احمد نور،وزیر صنعت و حرفت نورین عارف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی مسائل کے حل پر تقرریاں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کرنل (ر)وقار احمد نور نے کہا کہ ریاست بھر کے کالجز میں سٹاف کی کمی کو پورا اور ایڈہاک ازم کا خاتمہ کیا جا رہا ہے گلز سائنس کالج گھنڈی پیراں کی تعمیر میں فنڈز کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیا جا ئے گا اور یہ بلڈنگ ایک سال میں مکمل کرنے کا ٹارگٹ دیا گیاہے۔

وزیر صنعت و حرفت محترمہ نورین عارف نے اپنے خطاب میں کہا کہ شعبہ تعلیم میں اصلاحات کا تہیہ کررکھا ہے۔پروفیسرز،ٹیچرز آسامیوں پر تعیناتی کے بعد مظفرآباد شہر سے باہر نہیں جانا چاہیئے جب تک سکول ٹھیکے پر چلتے رہیں گے نظام تعلیم میں بہتری نہیں کر سکتی۔عدالتیں ہمارا ساتھ نہیں دیتیں حتیٰ کہ عدالتیں کنٹریکٹ ملازمین کو بھی حکم امتناعی جاری کر دیتی ہیں جن کے باعث ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سب ڈویژن پٹہکہ کیلئی1ارب کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے 50بیڈ پر مشتمل ہسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔گرلز سائنس کالج کی عمارت ایک خواب تھا جو آج پورا ہونے جا رہا ہے دور دراس سے تعلق رکھنے والی طالبات کی مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔بعد ازان گرلز سائنس کالج میں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر صنعت و حرفت محترمہ نورین عارف،ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز قاضی محمد ابراہیم ،پرنسپل سائنس کالج سکینہ نور حسین،صائمہ خان،پارسہ صباحت اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان اور پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے اسی لیئے قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھا رہی ہے ۔مگر کشمیر ڈٹے ہوئے ہیں اور مرنے پروصیت کرتے ہیں کہ انہیں پاکستان کے پرچم میں لیپ کر دفن کیا جائے۔مقبوضہ کشمیر کو بھارت اب زیادہ دلیر غلام نہیں رکھ سکتا بہت جلد بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز قاضی محمد ابراہیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالجز کو درپیش تمام مسائل حل کریں گے۔

ریاست بھر میں جدید سہولیات سے آراستہ عمارات تعمیر کی جا رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ بہت جلد آزادکشمیر کے کالجز میں28گاڑیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ تعلیم ایسا زیور ہے جس پر کوئی زکوة نہیں ہوتی پرنسپل سکینہ نور نے اپنے خطاب میں ادارے کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ ریاست ہمیں جو مراعات دیتی ہے ہم پورے خلوص سے محنت کرتے ہیں۔بعد ازاں ادارے کی طالبات نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے مختلف خاکے ،ٹیبلو اور ترانے پیش کیے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔