چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 9 نومبر کو راجن پور میں خواتین و ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:52

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 9 نومبر کو راجن پور میں خواتین ..
راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 9 نومبر کو ضلع راجن پور میں خواتین و ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے۔ پیپلز پارٹی کی ایم پی اے شازیہ عابد ایڈووکیٹ نے "اے پی پی" کو بتایا کہ 9 نومبر کو بلاول بھٹو زرداری راجنپور کی تحصیل جامپور کے اسٹیڈیم سپورٹس گرائونڈ میں منعقدہ خواتین و ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، نتاشا دولتانہ، نوابزادہ افتخار خان، قادر شاہین، خواجہ رضوان عالم سمیت دیگر پارٹی کی اہم شخصیات بھی چیئرمین کے ہمراہ شریک ہونگے جبکہ تقریب میں ڈویڑن ڈی جی خان کے عہدیداروں، اور ورکرز کی کثیر تعداد شرکت کریگی۔ انہوں نے بتایا کہ دورہ کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او راجن پور کو تحریری درخواست کے ذریعی آگاہ کرنے کیساتھ دورے کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ شازیہ عابد ایڈووکیٹ نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا دورہ ضلع راجنپور جنوبی پنجاب کی سیاست میں اہمیت کا متحمل ہوگا۔