زرعی انقلاب کیلئے متوازن کھادوں کا استعمال انتہائی ضروری ہے، ذیشان سلیم

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:52

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) زرعی انقلاب کیلئے متوازن کھادوں کا استعمال انتہائی ضروری ہے کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارش کردہ معیاری , تصدیق شدہ اور صحت مند بیجوں کا استعمال کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار فاطمہ فرٹیلائزر کے ٹینیکل سروسز آفیسر ذیشان سلیم نے کنری کے ایک مقامی ہال میں "گندم کی منافع بخش کاشت" کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا سیمینار کے مہمان خصوصی سٹی چیئرمین حاجی شکیل باجوہ تھے جس میں کنری,نبی سر روڈ,ٹالہی,سامارو ار قریبی علاقوں کے کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ گندم کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے ضروری ہیکہ ہم تیزابی اثر والی سرسبز کھادوں نائیٹروفاس اور کیلشیم امونیم نائٹریٹ کا استعمال کریں جس سے زمین بھی بہتر ہوتی ہے مہمان خصوصی حاجی شکیل باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گندم کی اچھی اور نفع بخش پیداوار حاصل کرنے کیلئے زرعی عوامل بہت اہمیت کے حامل ہیں گندم کی بہتر پیداوار ملکی ضروریات پورا کرنے کے ساتھ معاشی ترقی کیلئے بھی ضروری ہے انہوں نے فاطمہ گروپ کی جانب سے کاشتکاروں کو مفید معلومات فراہم کرنے سے متعلق کاوشوں کو سراہا,ریڈ چلی گروورز ایسوسی ایشن سندھ کے رہنما میاں محمد سلیم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار کا انعقاد خوش آئند بات ہے کاشتکاروں کو ماہرین کے مشوروں پر عمل کرنا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :