ننکانہ پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی ڈکیت ساجد عرف ساجو گینگ گرفتار کر لیا گیا

مختلف وارداتوں میں لوٹا ہوا ستر لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد، 40 تولے طلائی زیورات 16 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی شامل

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 23 اکتوبر 2019 15:59

ننکانہ پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی ڈکیت ساجد عرف ساجو گینگ ..
ننکانہ صاحب(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی، عبدالقدوس ملک) ننکانہ پولیس کی بڑی کارروائی کے باعث ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اسماعیل الرحمان کھاڑک کی ہدایت پر ASP سرکل ننکانہ ارسلان شاہزیب کی زیر نگرانی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے۔ CIA پولیس ننکانہ کی موبائل ٹریکنگ برانچ کی مدد سے بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

بین الصوبائی ڈکیت ساجد عرف ساجو گینگ گرفتا ساجو گینگ کو انچارج CIA انسپکٹر سجاد اکبر، SI رانا ابرار اور ہمراہی ٹیم نے دن رات محنت کر کے سراغ لگا کے گرفتار کیا۔CIA پولیس نے ساجو گینگ کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں لوٹا ہوا ستر لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔برآمد ہونیوالے مال مسروقہ میں 40 تولے طلائی زیورات 16 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ننکانہ نے برآمد ہونیوالا مال مسروقہ صوبہ بلوچستان کوئٹہ کے رہائشی منظور احمد کو دس لاکھ روپے،رانا افضال جیولرز سٹی ننکانہ کے رہائشی کو 40 تولے زیور اور نذیر احمد کو 16 لاکھ 50 ہزار روپے اصل مالکان کے حوالے کر دئییاصل مالکان کا اپنا لوٹا ہوا مال واپس ملنے پر ڈی پی او ننکانہ، انچارج CIA اور ضلعی پولیس کے ساتھ اظہار تشکر اور دعائیں۔

لوٹا ہوا مال واپس ملنے پر اصل مالکان نے ڈی پی او، DSP لیگل زیارت وٹو، انچارج CIA ریڈر ڈی پی او و مالائیں بھی پہنائیں۔ ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے انچارج CIA، ٹریکنگ برانچ اور ہمراہی ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان۔ ڈی پی او ننکانہ نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ضلعی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ پولیس کا مثالی کردار ہی عوام الناس کے اچھے اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ضلعی پولیس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک کریک ڈاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔