اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے ، کسی قسم کی کوئی چیز میڈیا پر نہیں آنے دی جا رہی، پلوامہ واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں حالات زیادہ خراب ہوئے

حریت رہنما شیخ تجمل حسین کا کشمیر ایشو اور رپورٹنگ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب

بدھ 23 اکتوبر 2019 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) حریت رہنما شیخ تجمل حسین نے کہا ہے کہ 5 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے ، کسی قسم کی کوئی چیز میڈیا پر نہیں آنے دی جا رہی، پلوامہ واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں حالات زیادہ خراب ہوئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں آئی پی ایس کے زیر اہتمام کشمیر ایشو اور رپورٹنگ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ 5 اگست کے بعد کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔ کسی قسم کی کوئی چیز میڈیا پر نہیں آنے دی جا رہی ۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں حالات زیادہ خراب ہوئے۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو لگا دیا گیا۔ شیخ تجمل حسین نے کہا کہ خود بھارت کے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ دیکھیں۔ بھارت جعلی خبریں چلا کر ا دنیا کو گمراہ کر رہا ہے۔