کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے نئے آئیڈیاز لانے ہوں گے، آج بھارت کا میدیا مسلسل جھوٹ بول رہا ہے، بھارتی میڈیا مودی کی شکست کو فتح بنا کر دکھاتا ہے، وہ اپنے میڈیا کی وجہ سے الیکشن جیتا

آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار انور کا کشمیر ایشو اور رپورٹنگ کے عنوان سے سیمینارسے خطاب

بدھ 23 اکتوبر 2019 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار انور نے کہاہے کہ کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے نئے آئیڈیاز لانے ہوں گے، آج بھارت کا میدیا مسلسل جھوٹ بول رہا ہے، بھارتی میڈیا مودی کی شکست کو فتح بنا کر دکھاتا ہے، مودی اپنے میڈیا کی وجہ سے الیکشن جیتا۔ بھارتی میڈیا نے مودی کی منفی کردار کو مثبت کر کے پیش کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں آئی پی ایس کے زیر اہتمام کشمیر ایشو اور رپورٹنگ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے نئے آئیڈیاز لانے ہوں گے ۔ آج بھارت کا میڈیا مسلسل جھوٹ بول رہا ہے ۔ بھارتی میڈیا مودی کی شکست کو فتح بنا کر دکھاتا ہے۔ مودی اپنے میڈیا کی وجہ سے آج الیکشن جیتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے مودی کی منفی کردار کو مثبت کر کے پیش کیا۔ بالاکوٹ کا واقعہ اس کی مثال ہے۔ سابق صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستانی میڈیا بھارتی میڈیا سے زیادہ آزاد ہے۔