Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت کے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کی ہیں، معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

بدھ 23 اکتوبر 2019 16:40

وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت کے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے محمد نواز شریف کی صحت کے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایات دی ہیں کہ ان کے خاندان کے افراد کی منشاء کے مطابق انھیں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ان کی صحت یابی کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات