سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتی پر وفاقی سیکرٹری قانون کو چھ نومبر کو طلب کر لیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 16:56

سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتی پر وفاقی سیکرٹری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتی پر وفاقی سیکرٹری قانون کو چھ نومبر کو طلب کر لیا۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتا یا کہ ملزمان نے پلی بار گین کی درخواست دے رکھی ہے، جسے چیئرمین نیب نے منظور کر لیا ہے،متعلقہ احتساب عدالت سے پلی بارگین کی منظور ی لینا باقی ہے،متعلقہ عدالت میں جج کی عدم دستیابی کے باعث منظوری نہیں ہو رہی، وکیل ملزمان نے دلائل دئیے کہ ایک ماہ سے زیادہ کوئی عدالت غیر فعال نہیں رہ سکتی جبکہ احتساب عدالت کو ایک ماہ میں ریفرنس پر فیصلہ کرنا ہوتا ہے، تین تین ماہ احتساب عدالتوں میں ججز تعینات نہیں ہوتے جسٹس مشیر عالم نے ریماکس دئیے کہ جج تعینات نہ ہونے کی ذمہ داری کس کی ہی جسٹس فیصل عرب بولے چند دن قبل اخبارات میں ججز کی آسامیاں پٴْر کرنے کی خبر آئی تھی،عدالت نے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کرتے ہوئے احتساب عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتی پر وفاقی سیکرٹری قانون کو چھ نومبر کو طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت کا کہنا تھا آگاہ کیا جائے احتساب عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کیوں نہیں کی گئی کتنی احتساب عدالتیں غیر فعال ہیں اور کب تک فعال ہونگی ۔