ملک ظہیر اقبال نے مریم نواز کو پیرول پر رہا کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

بدھ 23 اکتوبر 2019 17:43

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال نے مریم نواز کو پیرول پر رہا کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔قرارداد میں مریم نواز کو میاں نوازشریف سے ملنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز کو پیرول پر رہا کیا جائے۔مریم نواز کے والد میاں نوازشریف کو اس وقت ان کی ضرورت ہے جبکہ میاں نوازشریف اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔مریم نواز کو ہسپتال میں اپنے والد نوازشریف سے ملنے کی اجازت دی جائے۔انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حکومت اس کا فوری حکم دے۔