عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کا چالان تفتیشی افسر انسپکٹر عتیق الرحمان نے پیش کردیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 17:53

عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کا چالان تفتیشی افسر انسپکٹر عتیق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) مقامی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کا چالان تفتیشی افسر انسپکٹر عتیق الرحمان نے پیش کردیا۔عدالت کے روبرو اینکر مرید عباس قتل کیس میں تفتیشی افسر انسپکٹر عتیق الرحمن نے مقدمے کا ضمنی چالان عدالت میں پیش کردیا۔ ضمنی چالان ملزم عادل زمان کی گرفتاری اور ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

چلان کے متن کے مطابق ملزم عادل زمان کیخلاف انسپکٹر عتیق الرحمن کی مدعیت میں نیا مقدمہ درج کیا گیا۔ واقعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ کا لائسنس عادل زمان کے نام ہے۔ملزم عادل زمان کی نشاندہی پر اسلحہ لائسنس اور موٹر سائیکل برآمد کی۔ ملزم کو 2 گواہوں نے عدالت کے روبرو شناخت بھی کیا۔ عادل زمان اور مرکزی ملزم عاطف زمان عدالتی ریمانڈ پر ہیں۔ انسپکٹر عتیق الرحمان نے بتایا کہ سپلیمنٹری چالان میں 4 گواہوں کا اضافہ کیاگیاہے۔ اینکر مریدعباس قتل کیس کے گواہوں کی تعداد 41 ہوئی۔

متعلقہ عنوان :