اومنی گروپ کے خلاف تحقیقات ، ایف آئی اے حکام نے تحریری جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کر لی

بدھ 23 اکتوبر 2019 17:56

اومنی گروپ کے خلاف تحقیقات ، ایف آئی اے حکام نے تحریری جواب جمع کرانے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سندھ ہائی کورٹ میں اومنی گروپ کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات کا معاملہ ایف آئی اے حکام نے تحریری جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں ایف آئی اے حکام نے تحریری جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کر لی ،ایف آئی اے کیوکیل کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام سے پوچھ کر بتا سکتے ہیں کہ مزید تحقیقات جاری ہیں یا نہیں،میگا منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے نے شروع کیا تاہم اب نیب کو منتقل ہو چکا،عدالت نے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ،درخواست گزارانور مجید کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سے پوچھا جائی, کتنی انکوائریز چلائی جا رہی ہیں,ایف آئی اے انکوائری کے نام پر ہراساں کر رہا ہی,ایف آئی اے کو ہراساں کرنے اور انتقامی کارروائی سے روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :