کنٹینر سے 39لاشیں ملنے کا معاملہ؛ برطانوی وزیراعظم کا ردِعمل آ گیا

اندوہناک واقعے پر پریشان ہوں،میری تمام در ہمدردریاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ بورس جانسن

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 23 اکتوبر 2019 17:22

کنٹینر سے 39لاشیں ملنے کا معاملہ؛ برطانوی وزیراعظم کا ردِعمل آ گیا
برطانیہ (ارد پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اکتوبر 2019 ء) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ وہ کنٹینر سے 39لاشیں ملنے کے واقعے پر بہت افسردہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج برطانیہ میں ایک افسوسانک واقعہ پیش آیا تھا۔برطانوی دارالحکومت لندن سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر دریائے ٹیمز کے کنارے واقعکائونٹی ایسیکس میں ایک ٹرک کے کنٹینر سی39 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

بدھ کو برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھی تک لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم مرنے والے افراد ممکنہ طور پرغیر ملکی تارکین وطن ہیں۔ برطانوی ذرائع ابلاغ نے بدھ کو حکام کے حوالے سے بتایا کہ شمالی آئر لینڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ لاشیں ٹرک کے کنٹینر سے برآمد کی گئیں جو ہفتے کے روز بلغاریہ سے ہولی ہیڈ کے راستے برطانیہ میں داخل ہوا تھا۔

(جاری ہے)

ایسیکس پولیس کے مطابق یہ ٹرک واٹر گلیڈ انڈسریز پارک میں کھڑا تھا۔ برطانوی حکام کے مطابق مرنے والوں کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں تاہم اس میں طویل عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق کنٹینر سے برآمد ہونے والی لاشوں میں ایک کمسن لڑکے کی لاش بھی شامل ہے۔ برطانوی حکام نے اس افسوسناک واقعہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی حکام نے بتایا کہ وہ اس واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کیلئے متعلقہ حکام سے مل کر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی کا ڈرائیور زیر حراست ہے اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔اس متعکلق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ وہ اس اندوہناک واقے پر پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری تمام در ہمدردریاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔بورس جانسن نے کہا کہ اس واقعے پر مجھے دل طور پر صدمہ پہنچا ہے۔