سوئس انڈورز اوپن، سٹیفانوس اور فابیو فوگنینی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 23 اکتوبر 2019 18:09

سوئس انڈورز اوپن، سٹیفانوس اور فابیو فوگنینی پری کوارٹر فائنل میں ..
زیورخ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس اور اطالوی ٹینس سٹار فابیو فوگنینی سوئس انڈورز اوپن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زویرو رائونڈ 32 میچ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ میں جاری اے ٹی پی مینز سنگلز رائونڈ 32 میچز میں یونان کے سٹیفانوس نے عمدہ کھل پیش کرتے ہوئے حریف ہسپانوی ٹینس کھلاڑی البرٹ راموس کو ٹائی بریک پر 6-3 اور 7-6(8-6) سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں اٹلی کے فابیو فوگنینی نے بھی پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ انہوں نے حریف آسٹریلوی کھلاڑی ایلیکسی پوپیرم کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا دیا۔ امریکا کے ٹیلر فریٹز نے جرمنی کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویرو کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کر دیا۔ انکی فتح کا سکور 7-6 اور 6-4 تھا۔

متعلقہ عنوان :