قومی ٹی 20 کپ، ناردرن کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی، سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا کو 3 رنز سے شکست

بدھ 23 اکتوبر 2019 18:09

قومی ٹی 20 کپ، ناردرن کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی، سیمی فائنل میں خیبر ..
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ناردرن کی ٹیم قومی ٹی 20 کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی، فاتح ٹیم نے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں خیبر پختونخوا کو 3 رنز سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، خیبر پختونخوا کے افتخار احمد کی نصف سنچری رائیگاں گئی، خیبر پختونخوا کی ٹیم 149 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بناسکی۔

عمر آمین نے 43 رنز اور حارث رئوف نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بدھ کو اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ نادرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے، عمر آمین 43 اور آصف علی 28 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، خیبر پختونخوا کے عثمان شنواری نے 5 کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں خیبر پختونخوا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بناسکی۔ افتخار احمد کی 53 اور فخر زمان کی 39 رنز کی اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ ناردرن کے حارث نے تین، سہیل تنویر نے دو جبکہ محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :