Live Updates

حکومت دھرنے سے پیدا ہونیوالی صورت حال کو کنٹرول کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ، عمران سلیمی

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:01

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما عمران سلیمی نے کہاہے کہ فضل الرحمان ملک کا امن وامان تباہ کرنا چاہتے ہیں، آزادی مارچ کے نام پر قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے پیش آیا جائے گا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت دھرنے سے پیدا ہونے والی صورت حال اور حالات کو کنٹرول کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اپنے اپنے مفادات کو آگے بڑھانے کیلئے سیاسی عمل میں شریک اور مولانا کا کندھا استعمال کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی قیادت میں اپنی سیاسی حکمت عملی کا اعلان کرکے اپنے لئے فضل الرحمان سے الگ کرکے منفرد راستہ اختیار کر لیا اور مولانا کے دھرنے،لانگ مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ فضل الرحمان عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے،فضل الرحمان اور ان کے حواری حکومت پر بہتان تراشی اوراداروں کے خلاف مسلسل زہر اگل رہے ہیں، فضل الرحمان غیر ملکی ایجنڈے پرکام کررہا ہے،پارلیمنٹ سے دوری نے فضل الرحمان کا ذہنی توازن خراب کردیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات