آزاد کشمیر اسمبلی اجلاس، مسودہ قانون ’’دی آزادجموں اینڈ کشمیر لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 2019‘‘مجلس منتخبہ کے حوالے کر دیا گیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:43

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں مسودہ قانون ’’دی آزادجموں اینڈ کشمیر لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 2019‘‘مجلس منتخبہ کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مجلس منتخبہ میں وزیر قانون و پارلیمانی امور سردار فاروق احمد طاہر ، وزیر برقیات راجہ نثار احمد ، وزیر ورکس چوہدری محمد عزیز ، وزیر مال سردار فاروق سکندر ، وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی ، ملک محمد نواز ، شازیہ اکبر اور محمد صغیر خان شامل ہیں۔ مسودہ پر مزید غور و خوض کیا جائے گا۔