ایف پی سی سی آئی نے الیکشن 2020کے لیے ٹر یڈ با ڈیز کے نامز د ممبرو ں کی فہر ست کا اعلان کر دیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:48

ایف پی سی سی آئی نے الیکشن 2020کے لیے ٹر یڈ با ڈیز کے نامز د ممبرو ں کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامر س اینڈ انڈ سٹر ی نے الیکشن 2020 کے شیڈول کے مطابق ایف پی سی سی آئی کی جنرل با ڈی اور ایگز یکٹو کمیٹی کے لیے ٹر یڈ با ڈیز کے نا مز د ممبرو ں کی Provisionalفہر ست کا اعلا ن 22 اکتو بر2019کو کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

فہر ست ایف پی سی سی آئی کی ویب سا ئٹ پر آویزاں کر نے کے علاوہ تمام ٹر یڈ با ڈیز بشمو ل نا مز د ممبران کو بذریعہ کو ر ئیر ، ای میل اور واٹس ایپ بھی بھیج دی ہے۔

فہر ست کے مطا بق 56چیمبر آف کامرس اور انڈ سٹر ی ،12وومن چیمبر آف کامر س اورانڈ سٹر ی،9چھو ٹے تا جر و ں کے چیمبر ، 5جوا ئنٹ چیمبر آف کامرس اور انڈ سٹر ی اور 122تجا رت وانڈ سٹر ی سے ملحق ایسو سی ایشنز نے ایف پی سی سی آئی کی جنرل باڈ ی اور ایگز یکٹو کمیٹی پر اپنے ممبرو ں کو نا مز د کیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کی جنرل باڈی اور ایگز یکٹو کمیٹی کی نامز د گیو ں پر اعتراضات در ج کروانے کی آخری تا ریخ 28اکتو بر 2019ہے۔