کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف میرپورخاص ضلعے میں 27اکتوبر کو یومِ سیاہ منایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:52

میرپورخاص۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف میرپورخاص ضلعے میں 27اکتوبر کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا جائے گاتفصیل کے مطابق کشمیر یوم سیاہ کے سلسلے میں 24اکتوبر کو صبح11بجے تحصیل سندھڑی میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ہنگورنو سے مالہی پٹرولیم سروس تک،تحصیل حسین بخش مری میں اسسٹنٹ کمشنر آفس حسین بخش مری سے میرپورخاص پریس کلب تک،تحصیل شجاع آباد میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میرواہ گورچانی سے پریس کلب میرواہ تک،تحصیل ڈگری میں اسسٹنٹ کمشنر آفس ڈگری سے پریس کلب ڈگری تک،25اکتوبر صبح 11بجے تحصیل میرپورخاص میں اسسٹنٹ کمشنر آفس میرپورخاص سے میرپورخاص پریس کلب تک،تحصیل جھڈو میں ناکہ چوک سے پریس کلب جھڈو تک، تحصیل کوٹ غلام محمد میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کوٹ غلام محمد سے پریس کلب کوٹ غلام محمد تک جبکہ 27اکتوبر کو صبح 11بجے ہیڈ کوارٹر میرپورخاص میں شہید بینظیر بھٹو ہائرسیکنڈری اسکول میرپورخاص سے میرپورخاص پریس کلب تک ریلیاں نکالی جائیں گی اس کے علاوہ 24سی27اکتوبر تک ضلعے کے مختلف سرکار ی اسکولوں میں مباحثہ اور تقاریر ی مقابلے منعقد کرائے جائیں گے اور مختلف اہم شہروں، رستوں اور اہم چوراہوں پر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف بینرز،بل بورڈزاور پینافلیکس آویزاں کئے جائیں گے۔