پاکستان 9نومبر کو ہر صورت کرتار پور راہداری منصوبہ سکھ یاتریوں کیلئے کھول د ے گا‘چوہدری محمدسرور

بھارت کو شر مندگی کے سواکچھ نہیں ملے گا کشمیر میں امن ہے تو بھارت غیر ملکی سر مایہ کاروں کو کشمیر کا دورہ کیوں نہیں کرواتا ‘گورنر پنجاب

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:00

پاکستان 9نومبر کو ہر صورت کرتار پور راہداری منصوبہ سکھ یاتریوں کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) گو ر نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت بہانے بنا رہا ہے مگرپاکستان 9نومبر کو ہر صورت کرتار پور راہداری منصوبہ سکھ یاتریوں کیلئے کھول د ے گا۔بھارت کو ہر محاذ پر شر مندگی کے سواکچھ نہیں ملے گا اگر کشمیر میں امن ہے تو بھارت غیر ملکی سر مایہ کاروں اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر کا دورہ کیوں نہیں کرواتا وہ گور نر ہاس لاہور میں صوبائی وزرا سید صمصام علی بخاری اور چوہدر ی محمد اخلاق سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ افواج پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور پاکستان کشمیریوں پر مظالم کو بھی پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہا ہے افوا ج پاکستان نے غیر ملکی سفیروں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرواکربھارت کے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا بھی پول کھول دیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی حکومت کشمیر یوں کی تحر یک آزادی میں انکے شانہ بشانہ ہے بھارت بندوق اور گولی کی طاقت سے کشمیر یوں کی آواز نہیں دباسکتا ہمیں یقین ہے انشا اللہ بھارت اپنے عزائم میں ناکام ہوگا اور کشمیر یوںکو آج نہیں تو کل ضرور آزادی نصیب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت پہلے دن سے کہہ رہی ہے کہ پر امن احتجاج ہر سیاسی ومذہبی جماعت اور عوام کا جمہوری حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں محاذآرائی اور ٹکرائونہیں اتحاد اور یکجہتی چاہتے ہیں اس لیے اپوزیشن کو آزادی مارچ کی باقاعدہ اجازت دیدی ہے اور امید ہے آزادی مارچ کی اجازت ملنے کے بعد اب پوزیشن بھی جلائو گھیرائو کی بجائے پر امن احتجاج ہی کر یگی اورقانون ہاتھ میں لینے کے راستہ پر نہیں آئیگی۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت کا مشن صرف اور صرف ملک وقوم کی خدمت ہے اور کامیابی کیساتھ اپنا مشن جاری رکھیں گے۔