فاسٹ باوٴلرحارث روٴف کے آخری اوور نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، ناردرن نیفائنل میں رسائی حاصل کرلی
آخری اوور میں خیبرپختونخوا کے 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹے، عثمان شنواری کی 5وکٹیں اور افتخار احمد کی نصف سنچری رائیگاں
بدھ 23 اکتوبر 2019 18:33
اس سے قبل خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتو اوپنر عمر امین کے علاوہ ناردرن کا کوئی بلے باز عثمان خان شنواری کی تباہ کن باوٴلنگ کے سامنے زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔
(جاری ہے)
149 رنز پر مشتمل ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی جانب سے اننگز کا آغاز بھی متاثر کن نہ رہا اور محض 24 رنز پر 2 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے، جس کے بعد افتخار احمداور فخرزمان نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 65 رنز جوڑے۔افتخار احمد نے53 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے۔ اوپنر فخر زمان نے 39 رنز بنائے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز خوشدل شاہ نے اختتامی اوورز میں 17 گیندوں پر 22 رنز بناکر خیبرپختونخوا کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔ خیبرپختونخوا کی ٹیم کو آخری اوور میں جیت کے لیے 8 رنز درکار تھے تاہم فاسٹ باوٴلر حارث روٴف کی تیزرفتار گیندوں کے سامنے خیبرپختونخوا کے کھلاڑی مکمل دباوٴکا شکار نظر آئے اوروقفے وقفے سے آوٴٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتے رہے۔آخری اوور میں آوٴٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد، مصدق احمد، زوہیب خان اورمحسن خان شامل ہیں۔ مقررہ 20 اوورز میں خیبرپختونخوا کی ٹیم 8وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز ہی بناسکی۔ ناردرن کی جانب سے حارث روٴف نے 26 رنز کیعوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سہیل تنویر نے 2 جبکہ محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔
میچ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر فاسٹ باوٴلر حارث روٴف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
-
بابر اعظم نے ٹیم بانڈنگ کے حوالے سے غلط تاثر کو مسترد کردیا
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.