بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ملکی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ہے، صدر مملکت عارف علوی

پاکستان جاپان کے ساتھ متوازن اور جامع تعاون کا خواہاں ہے، پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:07

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ملکی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ہے، صدر ..
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ملکی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ملکی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ہے۔ صدرمملکت نے جاپان میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان جاپان کے ساتھ متوازن اور جامع تعاون کا خواہاں ہے۔