پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی 12 لاکھ شکایات کا ازالہ کر دیا گیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:16

پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی 12 لاکھ شکایات کا ازالہ کر دیا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) عوامی مسائل کے حل کے لئے قائم پاکستان سٹیزن پورٹل پر 13 لاکھ شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 12 لاکھ شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پریس کانفرنس کے موقع پر اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ پرائم منسٹر پرفارمنس ڈلیوری یونٹ پاکستان سٹیزن پورٹل پر ملنے والی شکایات کے ازالے کے لئے تیزی سے کام کر رہا ہے جس کا مقصد جلد از جلد عوامی مسائل سے متعلقہ ملنے والی شکایات کا ازالہ ہے، حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خواتین سے متعلقہ شکایات بھی حل کرنے کے لئے پوری مستعدی سے کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :