’’رانا ثنااللہ کی ضمانت14ارب میں پڑے گی ‘‘،شہباز شریف

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:20

’’رانا ثنااللہ کی ضمانت14ارب میں پڑے گی ‘‘،شہباز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے ’’رانا ثنا اللہ کی ضمانت14ارب روپے میں پڑے گی ۔گزشتہ روز ماڈل ٹائون میں اراکین اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرز کے کنونشن سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے پارٹی کے گرفتار رہنمائوں کا خصوصی طو رپر ذکر کیا ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا اور ان کے بد ترین دشمن بھی اس الزام کو ماننے کیلئے تیار نہیں۔

اللہ کا شکرہے کہ سیف سٹی اتھارٹی سے سارا ریکارڈ مل گیا ہے ۔ ہم نے ؐؒ14ارب روپے سے یہ منصوبہ شروع کیا تھا ۔ شہباز شریف نے مزاح کے انداز میں کہا کہ میں نے عدالت میں رانا ثنا اللہ سے کہا کہ آپ کی ضمانت ہمیں 14ارب روپے میں پڑے گی جس پر پنڈال میں بھرپور قہقہ بلندہوا ۔