سائوتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے انتخابات، نیپال کے موہن بہادر بسنت صدر اور پاکستان کے مدثر آرائیں سیکرٹری جنرل منتخب

سائوتھ ایشین مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چمپئن شپ آئندہ برس 2020ء میں بھارت میں کھیلی جائے گی ،نیٹ بال چمپئن شپ بھی 2021ء میں نیپال میں منعقد ہوگی

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:00

سائوتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے انتخابات، نیپال کے موہن بہادر بسنت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سائوتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں آئندہ دو برس کیلئے باالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔گذشتہ روزسائوتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس کھٹمنڈو، نیپال میں منعقد ہوا جس میں سائوتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے آئندہ دو برس( 2019-21 ) کے لئے نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا، تفصیلات کے مطابق صدر موہن بہادر بسنت (نیپال)،سینئر نائب صدر ہری اوم (بھارت)، نائب صدر فضنا جلیل (مالدیپ)،سکریٹری جنرل مدثر رزاق آرائیں (پاکستان)، جوائنٹ سکریٹری دیپک لمبا (نیپال) اورخزانچی شازیہ یوسف (پاکستان)منتخب ہوئیں جبکہ دو رکنی مجلس عاملہ میں قمرالاسلام (بنگلہ دیش)اورامیت کمار (بھارت) کو شامل کیا گیا ہے،نومنتخب سیکرٹری جنرل مدثر آرائیں نے بتایا کہ سائوتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن نے آئندہ دوبرس کے لئے سپورٹس کیلنڈز کی منظوری دی اور اس دوران تین انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا جن میںسائوتھ ایشین مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چمپئن شپ، سائوتھ ایشین یوتھ بوائز اینڈ گرلز نیٹ بال چمپئن شپ اور سائوتھ ایشین جونیئر گرلز انڈر16 نیٹ بال چمپئن شپ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سائوتھ ایشین مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چمپئن شپ آئندہ برس 2020ء میں بھارت میں کھیلی جائے گی جبکہ سائوتھ ایشین یوتھ بوائز اینڈ گرلز نیٹ بال چمپئن شپ 2021ء میں پاکستان اور سائوتھ ایشین جونیئر گرلز انڈر16- نیٹ بال چمپئن شپ بھی 2021ء میں نیپال میں منعقد ہوگی،