پاکستان فٹ سال فیڈریشن نے ایشیاء فٹ سال چمپئن شپ منعقد کروانے تیاریاں شروع کردی

چمپئن شپ کی تاریخ اورجگہ کا تعین کا اعلان دسمبر میں ایشین فٹ سال فیڈریشن کے آئندہ دبئی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا جائیگا

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:00

پاکستان فٹ سال فیڈریشن نے ایشیاء فٹ سال چمپئن شپ منعقد کروانے تیاریاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور ایشین فٹ سال فیڈریشن کے کوآرڈیینٹرعدنان سمیع نے کہا ہے کہ پاکستان فٹ سال فیڈریشن نے ایشیاء فٹ سال چمپئن شپ منعقد کروانے کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی ہیں، چمپئن شپ آئندہ برس منعقد ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کی تاریخ اورجگہ کا تعین کا اعلان دسمبر میں ایشین فٹ سال فیڈریشن کے آئندہ دبئی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا جائیگا، چمپئن شپ کی میزبانی کے فرائض پاکستان فٹ سال فیڈریشن انجام دے گی، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کے لئے بارہ ممالک کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں اور ان میں سے دس ممالک کے ہمارے ساتھ رابطے ہوچکے ہیں اور چمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق آئندہ چند روز میں کر دیں گے، امید ہے کہ بارہ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی، عدنان سمیع نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ایشیاء فٹ سال چمپئن شپ میں بھر پور طریقے سے شرکت کرے گی، جس کے چنائو کے سلسلہ میں ٹرائلز روا ں سال دسمبر کے آخری ہفتے کروانے کی بھی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں ،پہلے مرحلے میں ٹرائلز چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان، آزادجموں کشمیر اور اسلام آباد میں ہونگے، انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں ملک بھر سے 40 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا بعد میں فائنل ٹرائلز پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس ،اسلام آباد میں ہونگے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔