انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر،رحمان بابا ہائوس نے خٹک ہائوس کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:00

انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر،رحمان بابا ہائوس نے خٹک ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر،رحمان بابا ہائوس نے خٹک ہائوس کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ مہمان خصوصی مطیع الله پرنسپل شہید حسین شریف ہائیر سیکنڈری سکول نے انعامات تقسیم کئے ۔ ان کے ہمراہ وائس پرنسپل شریف احمد، انچار ج ایس ایس ٹی مسعود احمد، سی ٹی مختیار، جہانزیب ایس پی ای ٹی اور قاری خالد جمیل کے علاوہ صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان ، ٹیکنیکل آفیشلز میں اعجاز محمد ، محمد علی ، عزیر محمد ، محمد اقبال سید رحمان،اور رحمان گل نے شرکت کی ۔

صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گورنمنٹ شہید حسنین شریف ہائیر سیکنڈری سکول پشاورمیں انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ رسہ کشی مقابلے منعقد ہوئے جس میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیاجن میں ، ابدالی ہائوس، غوری ہائوس، صلاح الدین ہائوس، زلمے ہائوس، رحمان بابا ہائوس، خٹک ہائوس، کنگ ہائوس اور خوشحال ہائوس شامل ہیں ، چیمپئن شپ میں پہلے سیمی فائنل میں رحمان بابا ہائوس نے خٹک ہائوس کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میں خٹک ہائوس اور کنگ ہائوس کے مابین کھیلاگیا جو کہ خٹک ہائوس نے تین صفر سے جیت لیا ، فائنل میں رحمان بابا ہائوس نے خٹک ہائوس کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پورے صوبے میں منعقد ہوگا ، پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ لیول پر دوسرے مرحلے میںڈوویژنل اور آخری مرحلے میں صوبائی سطح پر مقابلے منعقد ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس صوبے میں کھیلوں کے فروغ وترقی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہیں جس کا کریڈٹ صوبائی وزیر کھیل محمد عاطف خان اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخٹک کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ نوسال بعد نیشنل گیمز کے انعقاد کا کریڈٹ بھی محکمہ کھیل کو جاتا ہے جنہوں نے ان گیمز کے انعقاد کیلئے خطیر رقم مختص کی ۔

متعلقہ عنوان :