پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں10پیسے کااضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:11

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں10پیسے کااضافہ جبکہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں10پیسے کااضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.85روپے سے بڑھ کر155.95روپے اورقیمت فروخت155.95روپے سے بڑھ کر156.05روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.50روپے اورقیمت فروخت156.00روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت میں30پیسے اور برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں1.20روپے اور قیمت فروخت میں1.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید173.00روپے سے گھٹ کر172.70روپے اورقیمت فروخت175.00روپے سے گھٹ کر174.70روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید201.00روپے سے گھٹ کر199.80روپے اورقیمت فروخت202.80روپے سے گھٹ کر201.80روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں باالترتیباستحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.40روپے اورقیمت فروخت41.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.40روپے اورقیمت فروخت42.70روپے پرمستحکم رہی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.20روپے اور قیمت فروخت23.20روپے پرمستحکم رہی۔