بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا200روپے مہنگاہوگیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:11

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالرکااضافہ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا200روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کی قیمت میں6ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1487ڈالرسے بڑھ کر1493ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اور10گرام قیمت میں171روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت86900روپے سے بڑھ کر87100روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74503روپے سے بڑھ کر74674روپے ہوگئی۔بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم ر ہی۔