سپریم کور ٹ نے سابق چیئرمین پیمرا ابصارعالم کواپنا وکیل تبدیل کرنے کی اجازت دیدی

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:28

سپریم کور ٹ نے سابق چیئرمین پیمرا ابصارعالم کواپنا وکیل تبدیل کرنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) سپریم کور ٹ نے سابق چیئرمین پیمرا ابصارعالم کونظرثانی درخواست پراپناوکیل تبدیل کرنے کی اجازت دیدی ہے اورکیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوجسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،اس موقع پرسابق چیرمین پیمرا نے پیش ہوکرعدالت سے استدعاکی انہیںاس کیس میںاپنے وکیل خواجہ فاروق کو تبدیل کرنے کی اجازت دی جائے، عدالت نے ان سے استفسارکیا کہ آپ کے وکیل خواجہ فاروق کو کیا ہوا ہے جو آپ انہیں تبدیل کرناچاہتے ہیں،ابصارعالم نے عدالت کوبتایا کہ میںان کی اجازت سے ہی انہیں کو تبدیل کرنا چاہتاہوں، ان سے میری بات ہوگئی ہے مجھے عدالت کی اجازت درکارہے ،جس پربنچ کے سربراہ نے ان سے کہاکہ مقدمے میں اس مرحلے پر وکیل کی تبدیلی عدالتی روایات کے خلاف ہے، بعدازاں عدالت نے ان کووکیل تبدیل کرنے کی اجازت دیتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :